پی ایس ایل 2018-19 کرکٹ

پی ایس ایل 4 کیلئے کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟ پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خبر آ گئی

کراچی: آل راؤنڈر سہیل تنویر پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں چوتھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
آل راؤنڈر سہیل تنویر پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں چوتھی ٹیم کی نمائندگی کریں گے، ٹریڈنگ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی خدمات ملتان سلطانز سے حاصل کر لی ہیں، اس کے بدلے فرنچائز کو ڈرافٹ میں پک دی جائے گی، ٹریڈنگ میں کھلاڑیوں کا تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
سہیل تنویر پاکستان کیلیے 57 ٹوئنٹی 20 میچز کھیل چکے مگر ڈیڑھ سال سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں، انھوں نے گزشتہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کیلیے 10 وکٹیں لینے کے ساتھ 75رنز بنائے تھے، اسی لیے فرنچائز نے انھیں ریلیز کر دیا، 33 سالہ سہیل تنویر نے پی ایس ایل ٹو میں لاہور قلندرز اور پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی، یوں اب وہ چوتھی فرنچائز کی جرسی زیب تن کریں گے، انھیں موجودہ دور میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے چند اچھے آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے اور لیگز میں ان کی بہت ڈیمانڈ ہے۔
خیال رہے سہیل تنویر ان 6 کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 سے زائد وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

تحریر:احمد طابی