خبریں کرکٹ

دوسری پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ بلائنڈ کرکٹ ٹرافی – 2018 گوجرانوالا بمقابلہ پشاو

دوسری پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2018 میں آج دو میچ کھیلے گئے.

گوجرانوالا بمقابلہ پشاور: بمقام (ارباب نیاز سٹیڈیم، پشاور)

پشاور نے ٹاس جیت کے گوجرانوالہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی.
. گوجرانوالہ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان کے پر 234 رنز بنائے.

محمد اکرم نے 103 رنز بنانے اور محمد اکبر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. محسن خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

جواب میں پشاور کے اوپنرز محسن خان اور ہارون خان نے انہیں ٹھوس آغاز دیا، هارون خان 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور محسن خان 97 رنز پر ناقابل شکست رہے.
پشاور نے 5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف پورا کیا.

مین آف دی میچ: محسن خان

:
اسلام آباد بمقابلہ بہاولپور بمقام (ارباب نیاز سٹیڈیم، پشاور)

بہاولپور نے ٹاس جیت کے اسلام آباد کو کھیلنے کی دعوت دی.

اسلام آباد نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز سکور کیے.

ایوب خان نے اسلام آباد کے لئے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی. ساجد نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں.

بہاولپور نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14.4 اوورز میں حاصل کیا. محمد راشد نے 57 گیندوں پر 118 * رنز کی شاندار اننگز کھیلی.

بہاول پور نے 8 وکٹوں سے میچ جیت لیا.
مین آف میچ: محمد راشد

پشاورمیں جاری پاکستان پٹرولیم ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی سیمی فائنل مراحل میں داخل۔
پشاور،ایبٹ آباد, بہاولپور اور اسلام آباد کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں.

دونوں سیمی فائنل کل ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں کھیلے جائیں گے.

جبکہ فائنل کل یکم دسمبر کوکھیلاجائے

پہلا سیمی فائنل اسلام آباد اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بہاول پور اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی.