پی ایس ایل 2018-19 خبریں کرکٹ

کشمیر کو پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی چھٹی ٹیم کی صورت میں نمائندگی ملنے کا موقع

اسلام آباد(7نیوز)
آزاد کشمیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق کو پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدنے کے لیئے گرین سگنل مل گیا
اس حوالے سے گزشتہ 4 5 روز سے نثار احمد شائق اور انکی پوری ٹیم نے پی سی بی کے اعلی حکام سمیت پی ایس ایل کی مینجمنٹ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کیں
نثار احمد شائق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی جگہ کشمیر کے نام کی ٹیم خریدنے کے خواہاں
اس حوالے سے پاکستان اور کشمیر کے چند بڑے بزنس مین نثار احمد شائق کی کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھٹی ٹیم کے حصول کے لیئے 14 بڑے گروپ اس وقت میدان میں ہیں جن میں علی ترین جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور نثار شائق جن کا تعلق کشمیر سے ہے دونوں اس وقت ٹاپ پر ہیں اور ٹیم خریدنے کے لیئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں لیکن کشمیر کی وجہ سے اس وقت نثار احمد شائق ذیادہ مظبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں
نثار احمد شائق نے تمام کاغذی کاروائی مکمل کر لی ہے اور کچھ روز بعد وہ لاہور جا کر اپنے کاغذات جمع کروائیں گے جس کے بعد وہ باقاعدہ بڈز میں شامل ہو جائیں گے
پی سی بی چھٹی ٹیم کے اونر کا اعلان 19 دسمبر کو کرے گی جسکے بعد اونر ٹیم کے آفیشلز اور 3 کھلاڑیوں کا چناؤ کرنے کا حقدار ہو گا..
یاد رہے پی ایس ایل کی چھٹی فرینچائز سب سے مہنگی فرینچائز ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دنیا کے بڑے اسٹارز شامل ہیں جس کی مالیت 1 ارب کے کے قریب ہے اگر نثار احمد شائق کی بڈز کامیاب ہو جاتی ہے تو ٹیم کا نام کشمیر کنگز کے بجائے کچھ مختلف ہو گا
گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثار شائق کا کہنا تھا کہ پوری کشمیری عوام کی خواہش ہے کہ کشمیر کو پی ایس ایل میں نمائندگی دی جائے ہم اسی پلیٹ فارم سے کشمیر کاز کو بھی آگے لے کر جائیں گے آئے روز جو کشمیر کے اندر ظلم و بربریت کی انتہا کی جا رہی ہے ہم عالمی دنیا کو بتانے چاہتے ہیں کہ بھارت کتنا ظلم کر رہا ہے
لیکن عالمی برادری بھر بھی خاموش ہے اسکے باوجود کشمیری نوجوان کھیل کے میدانوں میں بھی کسی سے کم نہیں
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی و عسکری قیادت سے بھی گرین سگنل ملا ہے انشاءاللہ کشمیر کے لیئے اس وقت وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی بھی خواہش ہے کہ ہم کشمیری عوام کی مایوسی کو کم کریں
?کشمیری عوام نثار احمد شائق کو بھرپور سپورٹ کرے

Add Comment

Click here to post a comment