خبریں

قومی انٹر ڈپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپن شپ میں پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کی ٹیمیں کی فائنل میں رسائی۔

قومی انٹر ڈپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپین شپ دوسرے روز جاری رہی, جس میں مختلف میچز کھیلے گئے۔آج کے مہمان خصوصی گوہر رضا , مینجر اسپورٹس آئی بی اے یونیورسٹی تھے جن کا کھلاڈیوں سے تعارف کرایا گیا, پہلا میچ پاکستان ائیر فورس اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جسکو سخت مقابلے کے بعد پاکستان ائیر فورس نے 30کے مقابلے 33 سے جیت لیا۔
دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 19کے مقابلے 51گولوں سے شکست دی۔تیسرے میچ میں پاکستان نیوی نے پاکستان ریلوے کو 12کے مقابلے 22 شکست دی۔ چوتھا میچ پاکستان ائیر فورس اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جسے پاکستان ائیر فورس نے 28 کے مقابلے 45 گولوں سے جیت لیا۔ پانچواں میچ پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو18 کے مقابلے 51گولوں جیت لیا۔ ان میچوں کو شازیہ یوسف, عدنان غوری, یاسر جاوید, شوکت محمود, یاسمین زرین, آمنہ مختیار, محمد منیر, محمد عمران اور فہد پیر زادہ نے سپر وائز کیا
کل فائنل میچ شام 5 بجے پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس کےمابین کھیلا جائے گ جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس کے درمیان کھیلا جائے گا۔