خبریں ہاکی

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور – ہائیر ہاکی سیریز

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ہونے والی ہائیر ہاکی سیریز اوپن کے چوتھے دن کے میچ میں ازبکستان نے نیپال کو 1-6سے شکست دے دی.اس موقع پر مہمان خصوصی محمد اکرم چوہدری تھے.انکے ہمراہ اولمپیئن زاہد شریف, آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,سندھ ہاکی ایسو سی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی,ایونٹ منیجر رائے عثمان اکبر,ڈائریکٹر ڈی اینڈ ڈی مقصود خان,میجر ر جاوید منج,اے ایچ ایف کے غلام غوث,ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی کے علاوہ دیگر معززین و شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے.آج کے میچ میں ازبکستان کی جانب سے خکیمبوائے نے 23ویں منٹ میں,گےبلو نے 36ویں منٹ میں,کریمیو رسلان نے 52ویں اور 53ویں منٹ میں دو گول,گولب کلندرو نے آخری منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا جبکہ نیپال کی جانب سے واحد گول رومن رانا نے 41ویں منٹ میں گول اسکور کیا.