خبریں علاقائ کھیل

شاداب بلوچ نے کسرت رائے کا 327 کلو میٹر واک کا قومی ریکارڈ توڑ دیا

آج دادو شہر میں 10 کلو میٹر واک کرکے اپنے ریکارڈ کو بہتر کریں گے
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)فٹنیس ایکسپرٹ اورباڈی بلڈر شاداب بلوچ نے پاکستان کے کامیاب ترین واکر کسرت رائے کا 327 کلو میٹر واک کا قومی ریکارڈ اپنے نام کردیا۔شاداب بلوچ کراچی سےدولت پور کا سفر 9 دن میں مکمل کر کے کسرت رائے کا قومی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوئے۔اب وہ منگل 25 دسمبر کو دادو شہر میں 10 کلو میٹر واک کر کے اس ریکارڈ کو بہتر کریں گے۔گلبہار(گولیمار) کراچی کے رہائشی 35 سالہ فٹنس ٹرینر شاداب بلوچ نےاتوار 16 دسمبر کو اپنے سفر کا آغاز کراچی پریس کلب سے کیا اور9 مراحل میں 327 کلو میٹر کا فاصلہ 9 دن میں طے کر کے کسرت رائے کا قومی ریکارڈ اپنے نام کیا۔9 ویں مرحلہ میں شاداب بلوچ نے دولت پور سے مورو کا سفر کیا ۔ 39 کلومیٹر کا فاصلہ انہوں نے 8 گھنٹے میں مکمل کیا۔کسرت رائے نے لاہور تا اسلام آبد کا 327 کلو میٹر کا پیدل سفر 14 دن میں مکمل کرنے کا قومی ریکارڈ رقم کیا تھا ۔شاہ داب بلوچ نے یہ فاصلہ 9 دن میں طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس ریکارڈ کو بریک کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ میں اپنے صوبے سندھ کانام بھی اسپورٹ سرکٹ میں درج کراسکوں اور میں آج اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔شااب بلوچ نےاس سفر کو سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کے نام کیاتھا۔