ہاکی

پاکستان ہاکی کیلئے ایک اور سیاہ دن

لاہور:23جنوری(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی کیلئے ایک اور سیاہ دن ، انٹر نیشنل ہاکی ایسو سی ایشن نےورلڈ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی پہلے تین میچز میں ناگزیر وجوہات کی بناء پرعدم شرکت کی درخواست پر لیگ سے پاکستان کی چھٹی کر دی،پاکستان لیگ کے سیزن 2019سے آئوٹ ہو گیا،قومی ہاکی ٹیم ایک بار پھر فنڈز کی قلت کا شکار ہو گی

ایف آئی ایچ ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل ہاکی ایسو سی ایشن نے پرو لیگ ہاکی کے جاری سیزن میں پہلے تین میچز میں ناگزیر وجوہات کی بناء پر شرکت سے معذری پر پاکستان ہاکی ٹیم کی پوری لیگ سے ہی چھٹی کرا دی، پاکستان اب رواں برس لیگ کے سیزن کیلئے معطل رہے گا۔انٹر نیشنل ہاکی ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پہلے ایک میچ میں عدم شرکت کی درخواست کی جبکہ آج مزید تین میچز میں شرکت سے معذوری ظاہر کی جس کی بنیاد پر اب پاکستان کو معطل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی ایچ کے مطابق پاکستان جیسے ہاکی کے ریگولر ممبر کو معطل کر نا مشکل فیصلہ تھا مگر ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا.

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ورلڈ ہاکی پرو لیگ این نیا ٹورنامنٹ سسٹم ہے جس میں منتخب ٹیموں کو “ہوم اینڈ اوے” کی بنیاد پر میچز کھیلنا ہوتے ہیں. پاکستان

کے اس سیریز سے باہر ہونے پر ٹورنامنٹ کی صحت ہر کوئی اثر نہیں پڑے گا.
Source : players.pk