Uncategorized @ur

کشمیر ڈے نما ئشی ہاکہ میچ میں کشمیر الیون کی 2-1 سے کامیابی

اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ اکیڈمی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

علی حسین اور ارباز احمد نے فاتح ٹیم کی جانب سے گول اسکور کئے

کراچی : کشمیر ڈے کی مناسبت سے اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں منعقد ہونیوالا نمائشی ہاکی میچ کشمیر الیون نے جیت لیا ، اولمپیئن اصلاح الدین الیون کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے علی حسین اور ارباز احمد نے اسکور کئے جبکہ شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول نعمان خان نے اسکور کیا ، میچ کے مہمان خصوصی مسرت حسین کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ نمائشی ہاکی میچ اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی میں کھیلا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی خودارادیت کو جس طرح پامال کیا گیا اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے اقوام متحدہ میں قراد پاس ہونے کے باوجود انہیں خود مختاری نہیں دی جارہی عالمی برادری کو اس طرف اپنی توجہ مبذول کرنی ہوگی اور انکی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جوائنٹ مبشر مختار نے اپنے خطاب کہا کہ اس دن قومی کھیل کے مقابلے اس بات کی غماز ہے کہ ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں اور انکی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر سید آل حسن، جان محمد ، لطافت حسین شاہ ، عارف صدیقی ، اسد ظہیر اور طارق خان بھی موجود تھے۔