Uncategorized @ur

ڈس ایبلڈ ٹی۔20 پینٹینگولر کپ 25 مارچ سے کھیلا جائیگا۔

ریس ریلیز:

آٹھواں NBP ڈس ایبلڈ ٹی۔20 پینٹینگولر کپ 25 مارچ سے کھیلا جائیگا۔
ایونٹ میں چاروں صوبوں کے علاوہ فیڈرل ایریا کی ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔ فائنل 29 مارچ کو ہوگا۔
تفصیلات کا اعلان سیکریٹری PDCA امیرالدین انصای،اسپورٹس ہیڈ NBP اقبال قاسم اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ پریس کانفریس میں کرینگے۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آٹھواں NBP ڈس ایبلڈ ٹی۔20 پینٹینگولر کپ 25 مارچ سے کراچی میں نیشنل بینک اسپوٹس کمپلیکس میں 25مارچ سے کھیلا جائیگا۔ میڈیا مینیجر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن(PDCA) محمد نظام کے اعلامیے کے مطابق ایونٹ میں چاروں صوبوں میزبان سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان  کے علاوہ فیڈرل ایریا کی ٹیمیں لیگ کی بنیاد پر باہم مقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ کو ہمیشہ کی طرح نیشنل بیک آف پاکستان نے اسپانسرجبکہ کو اسپانسر ICRCنے کیا ہے اور ایونٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB)کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے۔ ایونٹ کے ونر، رنراپ ٹیموں کو انعامی رقم اور دیگر تفصیلات کا اعلان اعزای سیکریٹریPDCA امیرالدین انصاری، اسپورٹس ہیڈ NBP اقبال قاسم اور دیگر آفیشلز کے ہمراہ جلد پریس کانفرنس میں کرینگے۔

محمد نظام۔ میڈیا مینجر (PDCA)
موبائل نمبر۔ 03142295327