علاقائ کھیل

نیشنل تھرو بال چیمپیئن شپ، خواتین کے ایونٹ میں کلیگن کراچی، خیبر پختونخوا،سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری نیشنل تھرو بال چیمپیئن شپ میں خواتین کے ایونٹ میں کلیگن کراچی، خیبر پختونخوا،سندھ اور پنجاب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیمی فائنل میں گلیگن کراچی کا مقابلہ اورخیبر پختونخوا سے اور پنجاب کا مقابلہ سندھ سے ہوگا، چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے، گذشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں کھیلے گئے خواتین کے مقابلوں میں کلیگن کراچی، سندھ، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فاٹا نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، کلیگن کراچی نے بلوچستان کو 2-1 سے، سندھ نے خیبر پختونخوا کو 2-0 سے، پنجاب نے اسلام آباد کو 2-0 سے،سندھ نے گلگت بلتستان کو2-0 سے، کلیگن کراچی نے پاکستان پولیس کو 2-0 سے، کلیگن کراچی نے اسلام آباد کو 2-0 سے، اسلام آباد نے پاکستان پولیس کو 2-0 سے، خیبر پختونخوا نے فاٹا کو 2-0 سے، بلوچستان نے پاکستان پولیس کو 2-0 سے، فاٹا نے گلگت بلتستان کو 2-0 سے اور پنجاب نے بلوچستان کو 2-0 سے ہرادیا، مردوں کے ایونٹ میں پاکستان پاکستان پولیس نے پنجاب کو 2-0 سے، خیبر پختونخوا نے عبدالولی خان یونیورسٹی کو 2-0 سے، خیبر پختونخوا نے فاٹا کو 2-0 سے اور سندھ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کو 2-0 سے ہرادیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز مہمان خصوصی تھیں جبکہ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، ویمن ونگ کی صدر فائزہ عامر، خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد حسین، فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب محمد اصغر آفریدی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،