Uncategorized

اسلام آباد میں جاری گلوبل زلمی کا سنسنی خیز فائنل کل کابل زلمی اور مانامہ زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، ہیڈکوچ۔محمد اکرم، مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اختتامی تقریب کی رونق بڑھائیں گے

اسلام آباد میں جاری پشاور زلمی کی گلوبل زلمی لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ کابل زلمی اور مانامہ زلمی نے سیمی فائنلز میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔ ایم سی گراونڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں مانامہ زلمی نے لندن زلمی کو 45رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی ۔ محمد یونس کی نصف سینچری کی بدولت مانامہ زلمی نے 6وکٹوں پر 177رنز بنائے ۔ جواب میں جنید عزیز اور عمران کی عمدہ باولنگ کی بدولت لندن زلمی کی ٹیم 9وکٹوں پر 132رنز بناسکی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں کابل زلمی نے اسٹیٹس زلمی کو دلچسپ مقابلےکے بعد 16سولہ رنز سے ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کابل زلمی کی ٹیم 182رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔
حیات نے صرف 34گیندوں پر 78رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ جواب میں اسٹیٹس زلمی کی ٹیم 7وکٹوں پر 166 رنز بناسکی۔ عبداللہ سید نے 60رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ گلوبل زلمی لیگ کا فائنل کل بروز اتوار دوپہر ایک بجے ایم سی آئی گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ فائنل کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی، ہیڈکوچ محمد اکرم ، مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز, وزیر اعظم کے ایڈوائز برائے یوتھ پروگرام عثمان ڈار اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لی جیان زاہو اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ