Uncategorized

زلمی فاونڈیشن کے تحت پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے تعاون سے صوبہ پنجاب خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک روزہ کرکٹ کیمپ کا انعقاد پیر (29اپریل )کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں ہوگا

زلمی فاونڈیشن کے تحت پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے تعاون سے صوبہ پنجاب خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے ایک روزہ کرکٹ کیمپ کا انعقاد پیر (29اپریل )کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی، پی سی بی لاہور میں ہوگا ۔ زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے دور دراز علاقوں کی چالیس خواتین کرکٹرز اس کوچنگ کیمپ سے مستقید ہوں گی۔

پی ایس ایل فرنچائز پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخواہ میں یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔ اسی سلسلے میں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پیر کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹرز کے لیے کرکٹ کوچنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ ایک روزہ کیمپ پاکستان کرکٹ بورڈ اور امریکی قونصل خانہ لاہور کے مشترکہ تعاون سے پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پیر کو کیا جائیگا۔ اس کیمپ میں شرکت کے لیے صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی چالیس خواتین خصوصی طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آئیں گیں اور پی سی بی کوچز انہیں کوچنگ فراہم کریں گے۔

ان چالیس خواتین کرکٹرز کو صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز علاقوں ،/دیہی علاقوں میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے منتخب کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا کہ زلمی فاونڈیشن یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے کوشاں ہے۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دور دراز اور دیہی علاقوں کی خواتین کو کرکٹ سکھانے کا مقصد جہاں ان کو اعتماد دینا ہے وہیں ویمن کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا اور پاکستان بھر کی خواتین کو کھیلوں کے پلیٹ فارم پر یکساں نمائندگی دینا ہے۔۔ انہوں نے ایونٹ کے لیے تعاون پر پی سی بی اور امریکی قونصل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
چیرمین پی سی بی احسان مانی، پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈکوچ مدژ نذر اور امریکی قونصل جنرل کولین کرینوج نے کیمپ کے انعقاد کو زلمی فاونڈیشن کا بہترین اقدام قرار دیا ۔
چالیس خواتین کے لیے ایک روزہ کرکٹ کیمپ پیر (29اپریل) کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں چیرمین پی سی بی احسان مانی، چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی اور امریکی سفیر کولین کرینولج شریک ہوں گے۔

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ