Uncategorized

انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کو آج فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے ایف سی ان اے میں مدعو کیا ان کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی

پریس ریلیز!
انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کو آج فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے ایف سی ان اے میں مدعو کیا ان کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقعہ پر عثمان وزیر نے فورس کمانڈر کو اپنا گلوو (glove) پیش کیا۔
فورس کمانڈر نے عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان آرمی کی شیلڈ اور ایک لاکھ روپے انعام دیا۔ فورس کمانڈر نے کہا کہ عثمان وزیر پاکستان کا بیٹا ہے اور پورے پاکستان کو انکی کامیابی پر فخر ہے۔ اس موقع پر عثمان وزیر نے حوصلہ افزائ پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی باکسنگ کی تیاری اور تربیت پاک فوج کے باکسرز نے کی۔