Cricket

گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی، نور ولی کی ناقابل شکست نصف سنچری ، قاسمی سی سی کامیاب

گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی، نور ولی کی ناقابل شکست نصف سنچری ، قاسمی سی سی کامیاب

ٹینگو کرکٹ کلب کو چار وکٹ سے شکست ، فاتح ٹیم نے 160 رنز کا ہدف 16.3اوورز میں عبور کرلیا

کراچی : آل رائونڈر نور ولی کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت قاسمی کرکٹ کلب نے ٹینگو کرکٹ اکیڈمی کو باآسانی چار وکٹوں سے شکست دیکر پہلے گوبیز رمضان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ اے کے جے اور اے اینڈ آئی گروپ آف کمپنیز کے زیراہتمام بحریہ کالج کرکٹ گرائونڈ کارساز میں جاری ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں ٹینگو کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز اسکور کئے انکی جانب سے طارق ارشاد 43 ، راجہ ثقلین 21 اور شہزر حسن 20 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ غلام محمد اور آصف صدیقی نے بالترتیب 30 اور 31 رنز دیکر تین، تین وکٹیں حاصل کیں، محمد عابد قاسمی نے دو اور تصور عباس نے ایک شکار کیا۔ جواب میں قاسمی سی سی نے 160 رنز کا ہدف باآسانی 16.3 اوورز چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، نور ولی نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی وہ 53 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے انکی پراعتماد اننگ 31 گیندوں پر محیط تھی جس میں تین چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ۔ نبیل خالد 23 اور اختر محمد نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد شفیق نے 27 رنز اور احمر نے 31 رنز کے عیوض دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرحمان اور تکمیل زیدی نے بالترتیب 34 اور 31 رنز دیکر ایک ، ایک شکار کیا ۔ نور ولی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ کامران ظہیر اور ریاض خان نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔

فوٹو کیپشن : قاسمی کرکٹ کلب کے نور ولی 53 رنز کی ناقابل شکست فتح گیر اننگ کھیلنے پر مہمان خصوصی سے مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کررہے ہیں ، آدرش جمیل اور دیگر بھی موجود ہیں ۔

Add Comment

Click here to post a comment