Local Sports Events

ایشین جونیئرتائیکوانڈو اورآل حسن انٹرنیشنل اوپن یوتھ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم اردن کے شہرعمّان پہنچ گئی

تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمرسعیدکھلاڑیوں کو رخصت کیا۔ بھرپورٹریننگ کی ہے قوم کواچھارزلٹ دیں گے۔پلیئرزکاعزم
کراچی۔ اردن(Jordan) میں 21 جولائی سے شروع ہونے والی “دسویں ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئین شپ” اور”ساتویں آل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ کیڈٹ ٹورنامنٹ” میں شرکت کیلئے پاکستانی تائیکوانڈو ٹیم اردن کے شہرعمّان (Amman) پہنچ گئی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) راجہ وسیم احمد جنجوعہ،سیکریٹری جنرل مرتضی حسن بنگش اورایشین تائیکوانڈویونین کے ایگزیکٹیوممبرافتخار تبسم ورلڈ تائیکوانڈوایشیاء کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے جارڈن میں موجودہیں کراچی ائرپورٹ پر ٹیم کے کھلاڑیوں تیمورسعید،محمددانش،حمزہ سعید،عمّار اشفاق،سعد آصف،سینان اشفاق(Sinan Ashfaq) اور ٹرینر فیصل بٹ کو پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی وائس پریذیڈنٹ عمرسعید ودیگرعہدیداران نے رخصت کیا اس موقع پر رواں سال فوجیرہ اوپن
(ٖFujairah Open) میں پاکستان کیلئے گولڈ اور سلور میڈلز جیتنے والے محمددانش اور تیمورسعیدکاکہنا تھا کہ ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئین شپ کیلئے بھرپورتیاری کی ہے اس ضمن میں گذشتہ ماہ کوریا کے شہر موجو(Muju) کی تائیکوانڈووان (Won) اکیڈمی میں کوالیفائڈ کوچزسے دوہفتے تربیت حاصل کی ہے واجح رہے کے مضحمددانش ور تیمورسعید نیشنل جونیئرکے گولڈ میدلسٹ بھی ہیں جونیئرکیڈٹ کیٹیگری کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا حصّہ بننے والے سعد آصف کاکہنا تھا کہ ایشین جونیئرتائیکوانڈو اورآل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے انترنیشنل ایونٹ میں شرکت سے ہمارے کھیل میں نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا چیمپئین شپ کے دوران دیگرایشین ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملے گا جو مستقبل میں ہمارے لئے سودمندثابت ہوگاپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے اعزازی وائس پریذیڈنٹ عمرسعیدکاکہنا تھا کہ ایشین جونیئر چیمپئین شپ کیلئے ہمارے ایتھلیٹس نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں کھلاڑی جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں اوروہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے ایونٹ میں شریک ایران، کوریا، سعودی عرب،مراکو اور میزبان جارڈن کا شمار بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے مگر ہمارے کھلاڑی صرف ملک کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کرجارہے ہیں اور انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گے عمرسعیدکامزیدکہنا تھاکہ کسی بھی فائٹ کو آسان نہیں لیں گے اس میگا ایونٹ کے حوالے سے ہمارے کوچز خرم رشیداور نادرضرار نے کھلاڑیوں کوتائیکوانڈو کے کھیل کی جدید ٹریننگ اور کھیل سے متعلق نئے قواعد و ضوابط سے مکمل آگاہی فراہم کی ہے کھلاڑی نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشارہیں پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کھلاڑیوں کو مزید گروم کیا جائے تو یقینا ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں پاکستان کا پرچم سربلند کرسکتے ہیں