Local Sports Events

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ 25جولائی سے پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں شروع ہوگی

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ 25جولائی سے پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں شروع ہوگی، یہ تیسرا سال ہے کہ پرویز عباسی کے نام سے منسوب شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پورے ملک سے نامورشوٹرز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

پرویز عباسی کی شوٹنگ میں خدمات قابل ستائش ہیں جب وہ شوٹر تھے تو کئی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ،ریپڈ فائر پسٹل میں قومی رکارڈ بنایا جو 30سال تک برقرا رہا ، اس کے علاوہ ایشین گیمز ، کامن ویلتھ گیمز ، اولمپکس سمیت بے شمار ٹورنامنٹ میں بطور جج، کپتان کھلاڑی ملک کا نام روشن کیا، سندھ رائفل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کی ذمہ داری بخوبی انجام دینے کے بعد انہیں 1972مین پاکستان رائفل ایسوسی ایشن کا سیکرٹری بنادیا گیا، پاکستان نے پہلی بار اولمپکس کے شوٹنگ ایونت میں شرکت کی اس میں بھی پرویز عباسی کا کردار اہم رہا ، اسی نام کو زندہ رکھنے کیلئے ان کے اہل خانہ مسلسل تین سال سے ان کے نام سے ملکی سطح کا سب سے بڑا شوٹنگ ایونٹ کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ ان کے نام کے ساتھ ساتھ شوٹنگ کا کھیل بھی ملک میں فروغ پاسکے ۔

تیسری پرویز عباسی شوٹنگ چیمپئن شپ کے سلسلے مین اہم پریس کانفرنس کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس مین پرویز عباسی کے اہل خآنہ سمیت کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بڑی تعداد موجود تھی، ٹورنامنٹ ڈائیریکٹر کموڈور غضنفر عباس نے بتایا کہ چیمپئن شپ کلینڈرائیر کا حصہ بن چکی ہے اس چیمپئن شپ کی انعامی رقم 35لاکھ روپے جس مین آرمی نیوی آءیر فوس پولیس اے ایس ایف سمیت دیگر اداروں کے چار سو سے زائد نشانہ باز ایکشن میں نطر آئین گے خواتین شوٹرز کی بھی بڑی تعداد اس چیمپئن شپ مین شرکت کررہی ہے، 29ایونٹس پر مشتمل چار روزہ چیمپئن شپ انترنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن کے قوانین کے مطابق ہوں گے۔

اس ایونٹ کی ایک خاص بات اور کے یہ ایونٹ ڈیجیٹل لائیو سٹریم ہوگا جسے یوتھ میں اس کھیل کو فروغ ملے گا اور نیا ٹیلنٹ سامنے بھی آ سکتا ہے