Uncategorized

عمّان (جارڈن۔Jordan) جارڈن میں متعین پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دنیا بھرمیں پاکستان کاسبزہلالی پرچم سربلندکرنے والے ہمارے ہیروزہیں کھیل

عمّان (جارڈن۔Jordan) جارڈن میں متعین پاکستان کے سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان سے دنیا بھرمیں پاکستان کاسبزہلالی پرچم سربلندکرنے والے ہمارے ہیروزہیں کھیل دلوں کو فتح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکستانی کھلاڑی خواہ کسی بھی کھیل میں ملک کی نمائندگی کریں وہ ہمارے لئے باعث فخرہیں پاکستان اور جارڈن کے کھلاڑیوں کے مابین تائیکوانڈو کی دوطرفہ ٹریننگ سیشنزکیلئے اپنابھرپورکرداراداکروں گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جارڈن کے شہرعمّان میں کھیلی جانے والی “دسویں ایشین جونیئرتائیکوانڈو چیمپئین شپ” اور”ساتویں آل حسن انٹرنیشنل اوپن کپ یوتھ کیڈٹ ٹورنامنٹ” میں شریک پاکستان تائیکوانڈوٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں پاکستانی سفارتخانے میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدر لیفٹنٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، ہنکوک (Hankook) کے سی ای او(CEO) اور فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ عمرسعید،ایسوسی ایٹ ایڈیٹر گلف نیوز اشفاق احمد،ٹرپل اے انٹرپرائززکے ایم ڈی مسٹر احمد بھی موجود تھے پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) جنید رحمت کاکہنا تھا کہ پاکستان اورجارڈن کے درمیان دیرینہ اوردوستانہ تعلقات ہیں اوریہاں پاکستانیوں کو نہایت عزّت اورقدر کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کی عوام کو مزید قریب لایا جاسکتا ہے دونوں ممالک کے مابین اسپورٹس ڈپلومیسی پربھی کام ہونا چاہئیے اس موقع پر موجودپاکستانی کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جیند رحمت نے ان کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے ایشین تائیکوانڈو چیمپئین شپ پاکستانی کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین فورم ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے اس موقع پرپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر ر لیفٹنٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے پاکستانی سفارتخانے میں مدعو کرنے پر پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) جنیدرحمت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ملک میں اس کھیل کے فروغ اور ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں ایشین جونیئر چیمپئین شپ کیلئے ہمارے کھلاڑیوں نے بھرپورتیاریاں کیں ہیں اوروہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر پاکستان جونیئر تائیکوانڈو کے پلیئرز سعد آصف اور عافف علی خان نے پاکستانی سفیر کو سوینیئر اور تحائف پیش کئے