Local Sports Events

حیدری بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ ماریپور بلوچ اور ماریپور گرین کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا

حیدری بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ ماریپور بلوچ اور ماریپور گرین کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جو ماریپور گرین کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر ونر ٹارفی کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے کا کیش امعام بھی اپنے نام کیا۔ اس شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی سانق سینیٹر یوسف بلوچ تھے جن کا میچ کے وقفے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سےتورف کرایا۔ پورا اسٹیڈیم شائقین فٹبال سے کجھاکجھ بھرا ہوا تھا ۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو محظوظ کیا ایک دوسرے ًکے خلاف برتری حاصل کرنے کے لئےدونوں ٹیموں کے فارورڈز نے بھرپور کوششیں کیں اور اس کوشش میں میچ کے. 20 ویں منٹ میں گرین بلوچ کی ٹیم کو ایک پینلٹی کک ملی جس سے فائدہ اٹھاکر گرین بلوچ کے مقید نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی ۔یہی گول میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا ۔ دوسرے یہاف میں گرین بلوچ کی ٹیم نے اپنی برتری کو دہری کرنے اور ماریپور بلوچ کی ٹیم نے گرین بلوچ کی برتری کو ختم کرنے کے لئیے متعدد موو بنائے لیکن دونوں ٹیموں کو گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات کےعلاوہ ونر ٹیم اریپور گرین کو ڈیڑھ لاکھ اور رنر ٹیم ماریپور بلوچ کو ایک لاکھ روپے کے کیش انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے کورٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی 8 ٹیموں کو کیش انعامات کے ساتھ داتھطشیلڈ بھی دئیے گئے۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بمعہ کیش پرائز خیبر مسلم کے کھلاڑی جنید کو دیا گیا جبکہ ٹاپ اسکورر کا ایوارڈ بمعہ کیش پرائز بدر میموریل کے شاہد نے اپنے نام کیا۔ اس فائنل میچ کو ریفری شاہنواز شانی نے سپروائز کیا جبکہ ڈپٹی ریفری کےفرائض عبدالباقی اور شوکت گوٹائی نے انجام دئیےاور میچ ریفری استاد عبداللطیف تھے اور میچ کمشنر میں مولا بخش، جمیل احمد اور پیر محمد پیرل شامل تھے۔