کرکٹ

سٹیون اسمتھ نے کینگروز کی نیا ڈوبنے سے بچا لی

سٹیون اسمتھ نے کینگروز کی نیا ڈوبنے سے بچا لی
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ و ایشز سیریز، کینگروز 284 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ جبکہ انگلینڈ نے بنا کسی نقصان کے 10 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ و ایشز سیریز کے ابتدائی معرکے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹیون اسمتھ کے 144 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت 144 رنز بنا لیے، انگلینڈ کی جانب سے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسٹورٹ براڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے انگلینڈ کے دونوں اوپننگ بلے باز برنز اور جیسن رائے 4 اور 6 کے سکور پر کریس پر موجود ہیں۔ جبکہ مجموعی سکور 10 ہے۔
آسٹریلیا ابتدا میں لڑکھڑا گئی اور اس کے 5 بلے باز 105 پر آوٹ ہوگئے۔ لیکن ایک جانب اسمتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور 219 گیندوں پر 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 144 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر اوپننگ کرنے کو آئے، جو بلترتیب 8 اور 2 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ون ڈاؤن عثمان خواجہ بھی محض 13 رنز پر کرس ووکس کا شکار ہوگئے۔
ٹریوس ہیڈ نے 35 رنز بنائے، جبکہ میتھیو ویٹ 1، وکٹ کیپر پین 5، پیٹینسن صفر، کمنز 5 رنز بنا پر آوٹ ہوئے۔ پیٹر سڈل نے اسمتھ کا ساتھ اچھے سے نبھایا اور 88 رنز کی شراکت داری قائم کی اور 44 کے انفرادی اسکور پر سڈل بھی پویلین لوٹ گئے۔ لائن 12 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
براڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ جبکہ ووکس نے 3، سٹوکس اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جبکہ انگلینڈ کو بڑا دھچکا سینئر باؤلر جمیز اینڈسن کی انجری کا ملا جو کہ صرف چار اووز کرانے کے بعد ہاتھ کی انجری کا شکار ہوگئے۔

Add Comment

Click here to post a comment