Local Sports Events

اسپورٹس ایک ایسا شعبہ آئے جس میں جتنا بھی انویسٹ کیا جائے کم ہے اور خدا نے ہمیں جو منصب دیا ہے اس کے ذریعے ہم اس شعبے کی بھلائی کے لئے جو کام بھی کر سکتے ہیں کریں گے اظہار مہمان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
اسپورٹس ایک ایسا شعبہ آئے جس میں جتنا بھی انویسٹ کیا جائے کم ہے اور خدا نے ہمیں جو منصب دیا ہے اس کے ذریعے ہم اس شعبے کی بھلائی کے لئے جو کام بھی کر سکتے ہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اور سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جو جستو کے کھیل میں عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں پاکستان کے لیے میڈلز حاصل والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی جیمخانہ میں تقریب پزیرائی سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کھیلوں کے ذریعے مثبت راہ دکھانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوجسٹو کی ترویج کے لیے حکومت سندھ اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرحان عیسی کی صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور یہ دل و جان سے کھیلوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں آخر میں انہوں نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے میڈل حاصل کرنے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں ڈاکٹر فرحان عیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوجسٹو مدر آف مارشل آرٹس ہے۔
ڈاکٹر عیسی لیبارٹری آل سندھ جوجسٹو چیمپئن شپ کو اسپانسر کرے گی انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد کراچی کو افتخار شلوانی کی شکل میں کھیلوں سے محبت کرنے والا کمشنر ملا ہے تقریب کے آخر میں تین مرتبہ کے ایشین چیمپئین اور ورلڈ سلور میڈلسٹ محمد عمار اور ابو ہریرہ، ورلڈ کپ ہائر ایجوکیشن چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل پانے والی فاطمہ عرفان، ان ہی مقابلوں میں سلور اور برانز میڈل جیتنے والے محمد علی رشید اور دلاور خان کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ سیکریٹری سندھ جوجسٹو ایسوسی طارق علی نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ڈاکٹر فرحان عیسی اور قونصل جنرلز کا جوجسٹو کے فروغ میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا تقریب میں صدر سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن عارف خان ایڈووکیٹ، کراچی میں جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسامورا، انڈونیشین کے قونصل جنرل توتک پریانامتو، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر وسیم ہاشمی، انجینئر محفوظ الحق، آصف عظیم سندھ اولمپیک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔