Local Sports Events

میرپور خاص میں سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا افتتاح‘سابق قومی باکسر ولید جٹ نے کیا

میرپور خاص میں سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا افتتاح‘سابق قومی باکسر ولید جٹ نے کیا

میرپور خاص میں سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا افتتاح‘سابق قومی باکسر ولید جٹ نے کیا
35سے زائد نوجوان باکسرز کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ڈویژنل باکسنگ ایسو سی ایشن میرپور خاص کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے تعاون سے نوجوان باکسر کے لئے15روزہ سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے‘ جس کا افتتاح گذشتہ روز سابق قومی باکسر ولید جٹ نے کیا۔افتتاح سے قبل سیکریٹری میرپور خاص باکسنگ ایسو سی ایشن سلیم بلوچ نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب مین کہا کہ ہم سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس کوچنگ کیمپ کے لئے ہم سے بھرپور تعاون کیا‘ میرپور خاص باکسنگ ایسو سی ایشن اس سمر کوچنگ کیمپ میں 35سے زائد نوجوان باکسرز کو نہ صرف ماہر کوچز کی نگرانی میں بہترین تربیت فراہم کریں گے بلکہ ان نوجوان باکسرز کو جدید تکنیک سے بھی آگاہ کریں گے‘ سلیم بلوچ نے کیمپ میں شامل نوجوان باکسرز کو ہدایت کی کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ سیکھنے کی کوشش کریں گے کیونکہ مستقبل میں آپ لوگوں نے ہی قومی اور صوبائی سطح پر ملک اور صوبے کی نمائندگی کرنا ہے‘12اگست سے18اگست تک جاری اس کوچنگ کیمپ میں نیشنک باکسنگ کوچز منور حسین‘امجد بلوچ‘ عابد امین شاہ باکسرز کو جدید تربیت سے آراستہ کریں گے‘ مہمان خصوصی سابق قومی باکسر ولید جٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوچنگ کیمپ میں مجھے بحیثیت مہمان خصوصی بلانا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے‘ سندھ لیول پر اصغر بلوچ اور ڈویژن لیول پر سلیم بلوچ کی باکسنگ میں خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتی‘ میں اعلان کرتا ہوں کہ بچوں کی تربیت کے سلسلے میں اگر مجھ سے کوئی کام لیا جاسکتا ہے تو میں اپنی خدمات بخوشی ڈویژنل باکسنگ ایسو سی ایشن میرپور خاص کے سپرد کرتا ہوں۔