Uncategorized

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ کا فائینل میچ آج نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ کا فائینل میچ آج نیشنل بینک اور سوئی سدرن گیس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جوکہ نیشنل بینک نے سوئی سدرن گیس کو پینلسٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر 5-6 گول سے جیت لیا، میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا ، دونوں ٹیموں نے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیئے. پہلے کواٹرکے اختتام تک سکور برابر رہا، کھیل کے دوسرے کواٹر میں سوئی سدرن گیس کے مبشر علی نے پینلٹی کارنر پر تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی. کھیل کے آخری کواٹر میں نیشنل بینک کے کھلاڑی ارسلان قادر نے گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا جو میچ کے اختتام تک 1-1 گول سے برابر رہی. میچ کے اختتام پر پینلٹی شوٹ آؤٹس کی بنیاد پر نیشنل بینک نے پانچ پینلٹی شوٹ آؤٹس کامیابی سے لگائے جبکہ سوئی سدرن گیس نے ایک پینلٹی شوٹ آؤٹ خسارے کے ساتھ 4 شوٹ آؤٹس میں کامیابی حاصل کرسکی.
تیسری پوزیشن کے میچ کے لئے واپڈا کلر اور واپڈا وائٹس کے مابین میچ کھیلا گیا. جو کہ واپڈا کلر نے 6-7 گو سے جیت لیا.
نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے فائینل کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے انکے ہمراہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹینٹ جنرل ر عارف حسن ، چیف سلیکٹر قومی سلیکش کمیٹی اولمپین منظور جونیئر،اولمپین کلیم اللہ، اولمپین خواجہ جنید، سابق سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد علی، اولمپین شاہد علی خان، اولمپین خالد حمید، اولمپین حنیف خان، اولمپین وسیم فیروز، اولمپین ایاز محمود سمیت پاکستان ہاکی فیملی کے انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی موجود تھے. فائینل کی رنگا رنگ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کھلاڑیوں میں ونر اور رنر ٹرافیاں پیش کیں. اس موقعہ پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی، وزیر اعلی کی جانب سے صدر ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر رخالد سجاد کھوکھر، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت دیگر کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں.