Local Sports Events

پاکستان میں سافٹ بال اور بیس بال کی فیڈریشنز B5 کی ایشیائی چیمپئن شپ کیلئے تیاریوں کاآغازکردیں

پاکستان میں سافٹ بال اور بیس بال کی فیڈریشنز B5 کی ایشیائی چیمپئن شپ کیلئے تیاریوں کاآغازکردیں۔ بینگ چو لو
فیڈریشن کے خصوصی اجلاس سےWBSC کی سیکریٹری جنرل کاخطاب۔ پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد بینگ چولو کی ملایشیاء روانگی

کراچی۔ پاکستان میں سافٹ بال کے انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد میں کی جانے والی ہر کوشش اور اقدام کیلئے سافٹ بال ایشیاء اور WBSC اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی نوجوان کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دیکر انہیں گروم کریں جس کیلئے گراس روٹ لیول پرزیادہ کام کرنے کی ضروت ہے ایشیاء کی سطح پر سافٹ بال کے کوالیفائنگ راؤنڈ زمیں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول پرکھیلنے کاتجربہ حاصل ہوگا ان خیالات کااظہار ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو (DATO BENG CHOO LOW) نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیڈریشن کی ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف، صدر حیدرلہڑی سیکریٹری جنرل آصف عظیم،، بلوچستان سافٹ بال ایسوسی کے سیکریٹری نسیم خان، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمدذیشان مرچنٹ، جوائنٹ سیکریٹری مراد حسین،سیکریٹری فنانس محمدناصر ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے داتوبینگ چو لو کاکہنا تھا کہ سافٹ بال اوربیس بال کاکھیل دنیا کے 140 سے زائد ممالک کے 65 ملین افراد کھیلتے ہیں 2020 کاسال بیس بال5 کیلئے بہت اہمیت کاحامل ہے اگلے سال اس کھیل کاورلڈکپ منعقدکرایا جائے گا جس سے قبل بیس بال5 کی ایشیائی چیمپئن شپ کاانعقادکیا جائے گاجس میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کیلئے پاکستان میں سافٹ بال اور بیس بال کی فیڈریشنز اپنی تیاریوں کاآغازکر کے اسکولوں اور کالجز کی سطح پربیس بال 5 کے کھیل کوفروغ دیں مجھے خوشی ہے کہ سافٹ بال کاکھیل پاکستان کے نوجوان طبقے خصوصا خواتین میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے اس کھیل میں جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ حاضر د ماغی بہت اہمیت کی حامل ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کوچنگ کلینک کے انعقاد کا مقصدیہاں سافٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے عملی اقدامات اور باصلاحیت کوچز کواس کھیل کی جدید ٹریننگ فراہم کرناتھا مجھے یقین ہے کہ کوچنگ کلینک سے استعفادہ حاصل کرنے والے کوچز مستقبل میں اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں کی بہترین تربیت اور راہنمائی کرسکیں گے اور اس کی روشنی میں پاکستان میں سافٹ بال مزید بہتری کیجانب گامزن ہو گابینگ چولونے اس موقع پراس خواہش کابھی اظہارکیا کہ وہ پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتی ہیں جس کیلئے وہ ورلڈ اور ایشیاء کی سطح پر اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گی اجلاس میں سافٹ بال پاکستان کی ایمبیسڈر فریال گوہر نے بینگ چولو کو پاکستان میں اس کھیل کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور مستقبل کے ایونٹس سے متعلق آگاہی فراہم کی بعد ازاں داتوبینگ چولو اپنا دورہ مکمل کرکے پاکستان سے ملایشیاء روانہ ہوگئیں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فیڈریشن کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، محمدذیشان مرچنٹ اور آصف عظیم نے انہیں رخصت کیا