Hockey

  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کا پہلاسیمی فائنل پنجاب اے نے جیت لیا

 

  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کا پہلا

سیمی فائنل پنجاب اے نے جیت لیا

پہلے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی کے پی کے سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اسفندیار خٹک تھے.انکے ہمراہ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’اولمپیئن ناصر علی,چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ,کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری ہدایت اللہ,ضیاء بنوری بھی موجود تھے.

پہلا سیمی جو کہ پنجاب اے اور بلوچستان اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب اے نے 1-7 سے جیت لیا.پنجاب اے کی جانب سے عماد اور ابوزر نے دو دو گول, رانا ولید,رمضان,احمد نے ایک ایک گول سکور کیا.جبکہ بلوچستان اے کی جانب سے واحد گول وکیل نے سکور کیا.میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سبطین رضا,افسر ریزرو ایمپائر سجاد حسین نے سر انجام دیئے جبکہ ججز حمزہ, اعجاز احمد ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد یعقوب نے سرانجام دیئے.

دوسرا سیمی فائنل کل کے پی کے اے اور پنجاب سی کے مابین کھیلا جائے گا.