Hockey Local Sports Events

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کا دوسرا سیمی فائنل پنجاب سی نے جیت لیا. فائنل میچ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین کل دو بجے دوپہر کھیلا جائے گا.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16 قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 ء کا دوسرا سیمی فائنل پنجاب سی نے جیت لیا.

فائنل میچ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین کل دو بجے دوپہر کھیلا جائے گا.

دوسرے سیمی فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ تھے.انکے ہمراہ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر, ممبر اولمپیئن خالد حمید ,’اولمپیئن ناصر علی,چیئرمین صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن و سابق آئی جی پی محمد سعید خان , ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید ظاہر شاہ,پی ایچ ایف ڈائریکٹر کو آرڈینیشن میجر ر جاوید منج,کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سیکریٹری ہدایت اللہ,سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی,بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امجد ستی,پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسیئیٹ سیکریٹری رائے عثمان اکبر بھی موجود تھے.

دوسرا سیمی جو کہ پنجاب سی اور کے پی کے اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب سی نے 2-4 سے جیت لیا.پنجاب سی کی جانب سے حمزہ فیض نے دو,حسین امین اور عبدالقیوم نے ایک ایک گول سکور کیا.جبکہ کے پی کے اے کی جانب سے سعد اللہ اور عثمان نے ایک ایک گول سکور کیا.میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض مظہر ,محمد ہارون ریزرو ایمپائر مبشر نے سر انجام دیئے جبکہ ججز محمد یعقوب , اعجاز احمد ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض محمد حمزہ نے سرانجام دیئے.